• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل کرکٹ: میرپور خاص نے بدین کو 316رنز سے ہرادیا

میرپورخاص ( نامہ نگار) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں میرپورخاص نے بدین کو 316 رنز سے ہرادیا۔ میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے تین روزہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میرپورخاص کی ٹیم پہلی اننگز میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان غلام عباس نے71، شاول سومرو نے 42 اور شیران ملک نے 34 رنز اسکور کئے۔

اسلم ستار نے 5 اور عبد الصمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں بدین کی ٹیم 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبد الصمد نے 28 اورنہال علی نے24 رنز بنائے۔ میرپورخاص کے لیگ اسپنر ریحان نظام نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد صدام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں میرپورخاص کی ٹیم نے 7 وکٹوں پر 345 رنز بناکر اننگز ڈکلیئرڈ کردی۔ محمد صدام نے 89، غلام عباس نے 69، بہرام خان نے 54 اور نعمت خان نے 53رنز کی اننگز کھیلی۔اسلم ستار اور ذیشان گل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بدین کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 403 رنز کا ہدف ملا لیکن وہ 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سراج الدین 24 اور ذیشان گل 20 رنز بنا سکے۔ میرپورخاص کے لیفٹ آرم اسپنر شیران ملک نے ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ محمد صالم اور ریحان نظام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین