• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او) ریلوے کراچی اسحاق بلوچ نے امید ظاہر کی ہے کہ جس طرح پورے ملک میں ’’ آزادی اسپیشل ٹرین‘‘ کو عوامی پذیرائی ملی، اسی طرح کراچی کے عوام بھی اس کے استقبال کے لیے کینٹ اسٹیشن پہنچ کر ملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ کراچی ڈویژن کی حدود میں ٹرین ہفتہ 26 اگست کو شام6 بجکر 40 منٹ پر ٹنڈو جام اسٹیشن پہنچے گی اور شام 7 بجکر 40 منٹ پر وہاں سے روانہ ہوکر 9بجے رات حیدر آباد پہنچے گی۔ پھر دوسرے دن اتوار 27اگست کو سہہ پہر 4بجے حیدرآباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ جبکہ 29 اگست کو صبح 8 بجے واپس راولپنڈی روانہ ہو جائے گی۔

تازہ ترین