• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کراچی کوئٹہ میں نئے کسٹم کلکٹروں نے نئے عہدوں پر کام شروع کردیا

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے تین نئے کمشنروں نے لاہور میں عہدے سنبھال لئے ہیں شاہد الحسن چٹھہ نے کمشنر آئی آر (VI) کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کا چارج لیا ہے محمد ناصر خان نے ڈائریکٹر قانون لاہور کا عہدہ سنبھالا ہے مس نبیلہ فاران بیگ نے کمشنر آئی آر زون۔III لارج ٹیکس پیئرز یونٹ لاہور کا چارج لے لیا ہے اشتیاق احمد نے کمشنر آئی آر (زون۔V) کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے عہدے پر کام شروع کردیا ہے ڈاکٹر احمد شہاب نے کمشنر آئی آر زون۔

(IV) لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی  سکیل نمبر20 کے مسٹر رضا نے کلکٹر کسٹم کوئٹہ کا عہدہ خالی کرکے ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ کا چارج لے لیا ہے محمد جاوید کسٹم سروس بنیادی سکیل نمبر20نے کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ایکسپورٹس کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ہے ڈاکٹر سیف الدین جونیجو کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کراچی  نے کوئٹہ میں کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کا عہدہ سنبھال لیا ہے ڈاکٹر افتخار احمد پاکستان کسٹم سروس بنیادی  سکیل نمبر20نے چیف ایف بی آر کا چارج چھوڑ کر کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پریونٹیو کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ممتازعلی کھوسہ نے ڈائریکٹر آئی او سی او کراچی کا چارج لے لیا ہے نوید احمد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر (بنیادی سکیل 19) انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ملتان کا عہدہ سنبھال لیا  مس فرزانہ الطاف نے ایڈیشنل کمشنر آئی آر (بنیادی سکیل نمبر19) لارج ٹیکس پیئرز یونٹ۔II کراچی کا چارج لے لیا ہے امتیاز احمد نے کمشنر آئی آر (اپیلز۔IV)کراچی  محمد اعظم شیخ نے کمشنر فیصل آباد، محمد طاہر نے کمشنر بہاولپور مس نفیسہ ستی نے کمشنر ودہولڈنگ ٹیکس آر ٹی او راولپنڈی مس فضہ بتول نے کمشنر آر ٹی او۔II لاہور کے عہدے سنبھال لئے ہیں۔ 

تازہ ترین