• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو دوبارہ بلا کر کس بات کی تصدیق کرنی ہے،دانیال عزیز

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نجکاری کے وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو دوبارہ بلاکر کس بات کی تصدیق کرنی ہے، والیم 10 کھولا جائے،میگا کرپشن کیسز میں سیاستدان کم دوسرے لوگ زیادہ ہیں انہیں کیوں نہیں پوچھا جارہا ہے، الیکشن ریفارمز کے تحت پاکستان کو بہتر بنانے اور جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کیا جا رہا ہے، مسلم لیگ (ن) میں انتشار اور گروہ بندی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے سلسلہ میں عالمی ماہرین اور رہنمائوں، سفار تکا روں، اتحادی جماعتوں اور سیاسی رہنمائوں کے ساتھ پارلیمان کے اندر بھی مشاورت کی جائے گی، یہ مشاورت صرف پارلیمان تک محدود نہیں رکھی جائے گی بلکہ اس حوالہ سے عوام کی رائے بھی حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف کیس گذشتہ ایک سال سے عملی طور پر شروع ہی نہیں ہو سکا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ  نواز شریف پر لندن فلیٹس اور آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے بارے میں کوئی الزام نہیں اور ہم عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ جے آئی ٹی کا والیم 10 کھول دیا جائے تاکہ اس حوالہ سے پیدا ہونے والے ابہام اور کئے جانے والے پروپیگنڈے کا خاتمہ کیا جا سکے۔

تازہ ترین