• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن،جیو کی شراکت سے’عشق ہیررانجھا‘ کی داستان پیش کی جائیگی

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) پاکستانی فنکاروں نے کہا ہے کہ وہ ہیررانجھا کے عشق پر مبنی عظیم داستان’’ عشق دی میوزیکل‘‘ کیلئے Sadlerʼs Wells Theatre لندن میں پر پاکستانیوں کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لئے اپنی بھرپور کوششیں کررہے ہیں ’’ریڈ برج ڈراما‘‘ پر’’ عشق‘‘ کی ریہرسل کے دوران اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں نے کہا کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ عشق دی میوزیکل ’’ Sadlerʼs Wells Theatreجیسے ممتاز مقام پر پیش کیاجائے گا۔ یہ کھیل جیو ٹی وی نیٹ ورک اور جنگ گروپ آف نیوز پیپرز کی شراکت داری میں پیش کیاجائے گا۔

سرن دیپ پروڈکشنز نے برانڈ مینو صوفی ، پنجابی، انگلش میوزیکل عشق کے لئے معروف پاکستانی موسیقاروں اور فنکاروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ یہ کھیل کلاسیقی اور جدید رقص کے ساتھ ساتھ شاعری اور موسیقی کا ایک شاندار امتزاج ہے، گوکہ تھیٹر پر اصل شو پیش کیے جانے میں تقریبا دو ہفتے باقی ہیں مگر مشرقی لندن میں شو کے پروڈیوسرز کھیل کو عمدگی سے پیش کرنے کے لئے کوئی کسر چھوڑے بغیر جانفشانی سے ریہرسلز میں مصروف ہیں۔ رقص کی کوریو گرافی پاکستان سے سہائے ابڑو اور برطانیہ سے اوین سمتھ نے کی ہے دونوں کا تعلق مشرق اور مغرب کی قطعی مختلف ثقافت سے ہے۔

سرن دیپ کے ڈائریکٹرز ہیومن اور فاروق بیگ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی لائنز پر ریہرسل کررہے ہیں جو پاکستان ہائی کمیشن کے اشتراک سے اس منصوبے کے آغاز پر ان کے ذہن میں تھیں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہارکیا کہ ڈائیورسٹی پر اظہار مسرت کے ساتھ ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیاجائے جہاں دونوں ثقافتیں اور لوگ ایک دوسرے سے رابطہ اور ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔

تازہ ترین