• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا‘ سابق صوبائی وزیر سمیت 232کیخلاف کرپشن مقدمات درج

پشاور( قیصر خان) محکمہ انٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی وزیر مذہبی امور ٗ سرکاری محکموں کے افسروں اوراہلکاروں سمیت 232افراد کے خلاف کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات درج کر لئے ہیں ملزموں میں گریڈ 21ٗگریڈ 19اور گریڈ 18کے افسران بھی شامل ہیں ٗکرپشن میں محکمہ مال پہلے ٗمحکمہ تعلیم دوسر ے اور صحت تیسرے نمبر پر رہا۔ محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو محموعی طور پر سرکاری محکموں کے افسرو ں اوراہلکاروں کے خلاف 3938شکایات موصو ل ہوئی جبکہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اینٹی کرپشن کو1611شکایات موصول ہوئی ٗاینٹی کرپشن نے 3487کیسوںمیں انکوائریاں شروع کیں اور1160 کیسوں کو غلط قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ٗاینٹی کرپشن نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 145کیسوںمیں انکوائریاں مکمل کرکے سابق صوبائی وزیر مذہبی امور نمروز خان اوران کے بیٹے سمیت 232افراد کے خلاف 73مقدمات درج کر لئے جن میں پولیس نے سرکاری محکموں کے افسروں اور اہلکاروں سمیت 130ملزموں کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے ٗ گریڈ 21کے سابق ایگزیکٹیو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ٗگریڈ 20کے سابق ایم ایس ایل آر ایچ اور گریڈ 19کے چیف فارماسسٹ کے خلاف 1 کروڑ 3لاکھ 47ہزار 618روپے کے کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری فیڈز میں خورد برد کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں ٗملزموں میں گریڈ 19کے افسران بھی شامل ہیں کرپشن میں محکمہ مال پہلے ٗمحکمہ تعلیم دوسرے اور محکمہ صحت کرپشن میں تیسرے نمبرپر رہا گرفتار ہونے والوں میں محکمہ مال کے 20سے زائد پٹواری شامل ہیں  ٗ50سے زائد ملزموں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاہے ٗگرفتار ملزموں سے 6لاکھ 40ہزارسے زائد رقم برآمد کی جاچکی ہے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 117کیسوں کو نمٹا دیا گیا ہے اور 101کیسوں میں تحقیقات جاری ہیں ۔

تازہ ترین