• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018 کے الیکشن میں جے یو پی بھرپور حصہ لے گی، صاحبزادہ ابوالخیر

لاہور(جنگ نیوز )جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹریٹ کا افتتاح قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے دست مبارک سے کیاجہاں بعد از جے یو پی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہواس موقع پر ڈاکٹر محمد یونس دانش،ناظم علی آرائیں ،طاہر خان میؤ،حافظ محمد زوہیب،چوہدری آس محمد،محمدایوب خان ایڈووکیٹ ،ملک ذکر ایڈووکیٹ،عقیل انجم قادری، قاضی احمد نورانی،شاہد حسین اعوان،میاں منیر احمد،محمد اسلم لالنگا،ڈاکٹر سیف اللہ قمر،یاسر فرید بھی موجود تھے صدر جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اراکین عاملہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2018 ؁ء کے الیکشن میں جے یو پی بھرپور حصہ لے گی،جے یو پی کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ممکن ہو سکا ہے کہ پاکستان کے قلب لاہور میں جے یو پی (نورانی) کا مرکزی سیکریٹریٹ قائم کیا گیاہے، دفتر کے قیام سے جے یو پی کا کام مزید آگے بڑھے گاانہوں نے جے یو پی کی تمام صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تنظیمی رپورٹ مرکزی دفترکو پابندی سے ارسال کرتے رہیں تاکہ وہ رپورٹ بروقت جے یو پی (نورانی) کی آفیشل ویب سائٹ www.jamiat-noorani.orgپر شائع کی جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے آن لائین رکنیت سازی فارم بھی مذکورہ ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔جے یو پی کی تمام تنظیمیں اپنی خبریں،تصاویر اور ویڈیوز ruknulislam.mediacell@gmail.com ، jup.mediacell92@gmail.com یاyounusdanish25@gmail.comپر میل کریں صاحبزادہ زبیر نے نے کہا کہ2018 ؁ء کے الیکشن میں جے یو پی بھرپور حصہ لے گی ہم اہلسنت کے بکھرے ہوئے موتیوں کو ایک تسبیح میں پرونے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ نظام مصطفی ﷺ کی منزل کو حاصل کیا جاسکے اور اس ملک کو خائن بدعنوان اور کرپٹ افراد سے نجات دلائی جا سکے۔

تازہ ترین