• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کیس،عدالت نے نیب کے وکیل کی مزید دستاویزات پیش کرنے کی استدعا منظورکر لی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت راولپنڈی کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 25اگست تک ملتوی کر دی۔

2001میں دائر ہونے والے کرپشن کے اس ریفرنس کی گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو نیب کے وکیل کی جانب سے ریفرنس کے متعلق کچھ دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پیشی تک دستاویزات جمع کرائی جائیں۔

تازہ ترین