• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم 14ستمبر کو کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کرینگے

Todays Print

اسلام آ باد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 14ستمبر کو کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع  نے بتا یا کہ  کچھی کینال منصوبے کے پہلے مرحلے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

کچھی کینال منصوبہ 80ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت 363کلومیٹر پختہ نہر اور 914اسٹرکچرز تعمیر کئے گئے ہیں۔منصوبہ کے تحت ڈیرہ بگٹی کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں 72ہزار ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی۔

دس سال تاخیر کا شکار منصوبہ موجودہ حکومت نے مکمل کیا ہے۔ کچھی کینال منصوبہ 2002میں شروع کیا گیا تھا،لاگت اور تعمیراتی مدت میں اضافےکے باعث منصوبہ تقریباً ترک کیا جاچکا تھا۔

تازہ ترین