| |
Home Page
اتوار 29 صفر المظفر 1439ھ 19 نومبر 2017ء
September 14, 2017 | 12:00 am
نہال ہاشمی نے غیرمشروط معافی مانگ لی، لکھ کر دیں،سپریم کورٹ

Todays Print

نہال ہاشمی نے غیرمشروط معافی مانگ لی، لکھ کر دیں،سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیز)نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی جس پر سپریم کورٹ نے انہیں معافی نامہ لکھ کر دینے کی  ہدایت کی ہے، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں ملزم کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

بدھ کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی، تاہم نہال ہاشمی بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔اس موقع پر نہال ہاشمی کے وکیل ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ان کے موکل غیر مشروط معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں۔

جس پر عدالت نے کہا کہ غیر مشروط معافی تحریری صورت میں مانگیں،اس کے بعد عدالت نے مذکورہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔