• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عرفان اسپاٹ فکسنگ پر کرکٹرز کو لیکچر دیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پوری کرنے کے بعدفاسٹ بولر محمد عرفان ساتھی کرکٹرز کو اپنے تلخ تجربات سے آگاہ کریں گے۔ بدھ کو لاہور میں قومی کیمپ کے دوران محمد عرفان کو پی سی بی لیکچر کے لئے بلا لیا گیا ہے۔محمد عرفان کیمپ میں کرکٹرز کو لیکچرز دیں گے۔طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کی چھ ماہ کی پابندی چند دن پہلے ختم ہو چکی ہے ۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کو چھ ماہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین