• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد پر برا کھیلنے،رشوت قبول کرنے کیلئےرضامندی جیسے الزامات ثابت

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالد لطیف پراینٹی کرپشن کوڈ 6 شقوں کی خلاف ورزی ثابت ہوئی ہے جس میں انہیں پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

خالد لطیف پر آرٹیکل 2.1.1کے تحت میچ فکسنگ میں ملوث ہونے، کرپشن کے معاملات کو نظر انداز کرنے یا کسی بھی طرح غلط طریقے سے کرپشن کے معاہدے کرنے یا اس حوالے سے اثرانداز ہونے کے الزامات لگائے گئے، جن کی وجہ سے ڈومیسٹک میچز سمیت دیگر میچز میں جان بوجھ کر غیر تسلی بخش کارکردگی جیسے عوامل رونما ہوئے۔

آرٹیکل 2.1.2کے مطابق خالد لطیف ڈومیسٹک میچوں کے دوران کرپشن میں ملوث پائے گئے۔

آرٹیکل 2.1.3کے تحت رشوت لینے، قبول کرنے، پیش کش کرنے یا اس کے لیے رضامندی ظاہر کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔ آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا گیا، اس آرٹیکل کے تحت کرکٹر پر میچ فکسنگ سے متعلق کسی طرح کی بھی معلومات کرکٹ بورڈ کے محکمہ نگرانی کو نہ بتانے کا الزام لگایا گیا۔ کرکٹر پر آرٹیکل 2.4.5 کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا کہ خالد لطیف کرپشن یا میچ فکسنگ سے متعلق کسی بھی واقعے کی معلومات پی سی بی کے سیکیورٹی اور محکمہ نگرانی کو بتانے میں ناکام ہوئے، اور یہ عمل کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین