• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے تین مقدمات سیشن کورٹ جہلم منتقل

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے تھانہ صدر جہلم کے علاقہ میں رہائش گاہیں اور فیکٹری نذر آتش کرنے کے تینوں مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ ختم کر کے ملزمان کو حکم دیا کہ تین اکتوبر کو سیشن کورٹ جہلم کی عدالت میں پیش ہوں۔ ملزمان شمیم اختر وغیرہ کے خلاف جہلم پولیس نے مقدمات درج کئے تھے، دریں اثنا عدالت نے گوجر خان کچہری میں دو افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد رمضان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے چار اکتوبر کو گواہ طلب کرلئے جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود کیس کے ملزم سعد گل کیخلاف دو شہادتیں قلمبند کر کے چار اکتوبر، اسی تھانہ میں درج کیس کے ملزم ستار خان کے مقدمہ میں بھی دو گواہ قلمبند کر کے سماعت 28ستمبر، تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزم رازق محمود کیخلاف چار شہادتیں قلمبند کر کے سماعت تین اکتوبر اور تھانہ صدر حسن ابدال میں درج کیس کے ملزم عامر شہزاد کیخلاف دو شہادتیں قلمبند کر کے آج مزید گواہ طلب کرلئے گئے۔
تازہ ترین