• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹروںکا بلتستان میں فری میڈیکل کیمپ

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) وفاقی دارالحکومت کے 16 رکنی ڈاکٹروں اور ٹیکنیشز پرمشتمل ٹیم نے بلتستان ڈاکٹر فورم کے زیراہتمام اور سوہنی دیامر کے تعاون سے تھک گائوں میں فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا جس میں600 سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کیاگیا اور300مریضوں کا شوگر ،ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔ کیمپ بی او ایف کے سربراہ ڈاکٹر شریف استوری کی قیادت میں لگایا گیا ۔ تھک کاعلاقہ گلگت بلتستان کا پسماندہ ترین علاقہ ہے جہاں ڈاکٹر اور ہیلتھ مراعات موجود ہی نہیں ہیں، اس کیمپ میں تمام ادویات فری دی گئیں اور ٹیسٹ بھی مفت کئے گئے، کیمپ میں پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھرپور تعاون کیا۔
تازہ ترین