• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پشاور میں ڈینگی مارنے کی ڈینگیں مار رہے ہیں، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین وسطی پنجاب نے عمران خان کی طرف سے صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے خلاف بدھ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکریٹری نرگس فیض ملک نے کہا کہ عمران نیازی کی گھر میں جو تربیت ہوئی اور جو ماحول ملا ان کی زبان سے عیاں ہو رہا ہے۔ جن لوگوں کو ماضی میں رشوت ، بدعنوانی اور خیانت کے جرم میں نوکریوں سے برطرف کیا گیاپی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔ جس شخص سے اپنا گھر نہیں سنبھالا جا سکتا وہ ملک کی حفاظت اور قوم کی رہنمائی کیسے کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پشاور میں ڈینگی مارنے کی بجائے ڈینگیں مار رہے ہیں۔
تازہ ترین