• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹن فرسٹ کے سربراہ اورنائب پر مذہبی ہراس پھیلانے کا الزام

لندن( نیوز ڈیسک) انتہائی دائیں بازو کے گروپ برٹن فرسٹ کے سربراہ اور نائب سربراہ پر مذہبی ہراس پھیلانے کا الزام عاید کیاگیا ہے کینٹ پولیس کاکہناہے کہ 35سالہ پال گولڈنگ اور 31سالہ جائیدا فرنسین کواسی ماہ کے دوران کینٹر بری کرائون کورٹ کی سماعت کے دوران لیف لیٹس تقسیم کرنے اور آن لائن ویڈیوز جاری کرنےکے الزام کی تشہیر کرنے کے حوالے سے تفتیش کیلئے مئی میں گرفتار کیاگیاتھا لیکن بعد میں انھیں ضمانت پر رہا کردیاگیا اور اب انھیں 17اکتوبر کو میڈوے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوناپڑے گا ۔

کرائون کورٹ میں مقدمے کی سماعت 3 مسلمان مردوں اور ایک کمسن بچے کے خلاف عصمت دری کے الزام میں کی جارہی تھی جس میں انھیں جیل کی سزا دی گئی تھی ،کینٹ پولیس کاکہناہے کہ فرنسین مذہبی ہراس پھیلانے کے 4الزامات اور اور گولڈنگ پر 3الزامات عایدکئے گئے ہیں۔

انگلش ڈیفنس لیگ کے سابق قائد کو مئی میں عدالت کے باہر عصمت دری کے اسی مقدمے کی سماعت کے دوران فلمبندی کرنے کے الزام میں قید کی موخر سزا سنائی جاچکی ہے۔

تازہ ترین