• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کے فروغ کے لئے سپین میں گرائونڈز کی تعمیر کا فیصلہ

بارسلونا (شفقت علی رضا)سپین میں کرکٹ کے فروغ میں تیزی کو دیکھتے ہوئے ہسپانوی صوبوں اور بڑے شہروں کی مقامی حکومتوں نے کرکٹ گرائونڈز اور سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جب سے سپین ک قومی کرکٹ ٹیم بنی ہے اور کاتالان کرکٹ فیڈریشن معرض وجود میں آئی ہے تب سے ہسپانوی حکومتی اداروں نے بھی کرکٹ کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے کرکٹ گرائونڈز اور سٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں بارسلونا کے نواحی علاقہ مونت کادہ، سانت بوئی اور دوسرے شہروں میں کرکٹ گرائونڈز مہیا کئے گئے ہیں۔

سپین میں کرکٹ کی 32ٹیمیں رجسٹرڈ ہیں جن کے مابین سالانہ کرکٹ لیگ، اور بادشاہ کپ، سپر سکس اور ایشیا کپ بھی بارسلونا میں منعقد ہوچکا ہے، گزشتہ دنوں بارسلونا کے قریبی شہ ر’’جرونا‘‘ کی مقامی حکومت کے نمائندے ’’کارلوس‘‘ کی موجودگی میں ملنے والے کرکٹ گرائونڈ کا افتتاح چوہدری امانت مہر نے کیا اور گرائونڈ کا نام شجاع کرکٹ سٹیڈیم رکھا۔

سرخ فیتہ کاٹنے کی اس تقریب میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر مرزا بشارت، نائب صدر صغیر مختار اور فنانس سیکرٹری سجاول خان بھی شریک ہوئے جب کہ مانچسٹر سے نواب اسحاق اور شہریار خان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ہم سپین کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ برطانیہ کی کرکٹ ٹیموں کے میچ منعقد کرائیں گے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔ اس موقع پر چوہدری امانت مہر نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ہمیشہ ویران رہتے ہیں، اس کی یہی وجہ ہے کہ نوجوان منفی سرگرمیوں کو چھوڑ کر مثبت اور صحت مندانہ مصروفیات پر دھیان دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کی تعمیر میں ہم اپنا مکمل تعاون مہیا کریں گے تاکہ ہمارے نوجوان کرکٹ جیسے کھیل کو یورپ بھر میں متعارف کروا سکیں کیونکہ ایسی سرگرمیاں مقامی کمیونٹی کو پاکستانیوں کی جانب سے مثبت پیغام دینے کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ایشیائی کمیونٹی نے یورپی ممالک میں والی بال اور کبڈی کو متعارف کرایا ہے اسی طرح میں چاہتا ہوں کہ فٹ بال کے گھر یورپ میں کرکٹ کو تیزی سے فروغ ملے اور یہ یہاں کی گرائونڈز میں پروان چڑھے۔

تازہ ترین