• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر بلوچستان24ستمبر کو برسلز پہنچیں گے

برسلز (حافظ انیب راشد) بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی چار روزہ دورے پر24ستمبر کو برسلز پہنچیں گے۔

گورنر اسی روز سفارت خانہ پاکستان برسلز میں کمیونٹی سے خطاب کریں گے جب کہ اگلے روز وہ یورپین انسٹی ٹیوٹ برائے ایشین سٹیڈیز (EIAS)میں Socio Balochistan Key to Regional Ecnomic Development And Connectivityکے موضوع پر سیمینار میں اہم مہمان مقرر کے طور پر اپنا مقالہ پیش کریں گے۔

گورنر بلوچستان اپنے اس دورے میں یورپین پارلیمنٹ بھی جائیں گے جہاں وہ نہ صرف ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے بلکہ پاکستانی نژاد ممبران پارلیمنٹ کے ظہرانے میں بھی شریک ہوں گے۔

تازہ ترین