• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصف نوجوان ڈرائیور دوران اپنا فون بند کرنا گوارہ نہیں کرتے

لندن (پی اے)اے اے چیرٹی ٹیبل ٹرسٹ کے مطابق 20فیصد سے زائد (22فیصد) ڈرائیور جب ڈرائیونگ کررہے ہوں تو اپنا فون بند نہیں کرتے۔

نوجوان ڈرائیوروں کی تقریباً نصف تعداد (48فیصد)فون استعمال کرنے کی اتنی عادی ہے کہ وہ اس کا سوئچ آف کرنا گوارہ نہیں کرتے۔

65سال سے زائد عمر ڈرائیور عموماً فون کا سوئچ آف کردیتے ہیں جبکہ صرف 13فیصد فون بند کرنے کی مزاحمت کرتے ہیں۔

یہ نتائج 19308ڈرائیوروں سے کئے گئے ایک اے اے۔پاپولس سروے کا حصہ ہیں۔ سروے کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ یکم مارچ کو دوران ڈرائیونگ فونز کے استعمال پر جرمانوں میں اضافوں اور وسیع تشہیری مہم کے باوجود لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں کمی کے لئے ڈرائیوروں کے رویے میں تبدیلی کے لئے بہت کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سروے میں تقریباً ایک چوتھائی (24فیصد)نے اس خیال کا اظہار کیا کہ برطانیہ میں سڑک استعمال کرنے والے افراد کو درپیش مسائل کے لئے موبائل فونز سب سے بڑا روڈ سیفٹی ایشوہے۔ اے اے ٹرسٹ کی جانب سے ڈرنک ڈرائیونگ اور ٹیکسٹ ڈرائیونگ کے خطرات سے آگاہی کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کئے گئے ڈرائیور پر مبنی اشتہار نے معروف انٹرنیشنل کری ایٹیو کلیوایوارڈز جیتا ہے۔

تازہ ترین