• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگان دین کی تعلیمات نے امن ومحبت کو فروغ دیا ہے، ثروت قادری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ بزرگان دین کی تعلیمات نے دنیا میں امن ومحبت ،رواداری برداشت کے فلسفے کو فروغ دیا ہے ،بم دھماکے کرنے والے اسلام دشمن ہیں، مزارات اولیاء روحانیت کے ساتھ ویلفیئر کا کردار ادا کررہے ہیں، بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیر اہوکر ہی پاکستان کو اسلامی ویلفیئر اسٹیٹ بنایا جاسکتا ہے،  دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے بزرگان دین کی تعلیمات کو سرکاری سطح پر فروغ دیا جائے، حضرت مصری شاہ غازی کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس میں حضرت مصری شاہ غازی کے سالانہ عرس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

تازہ ترین