• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فائرنگ سے چارواہ سیکٹر میں 4افراد شہید، 11 زخمی

سیالکوٹ(نمائندگان جنگ)سیالکوٹ کے سرحدی علاقہ کنن پورہ، راجہ ہرپال اور چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ  سے 2 خواتین سمیت 4 افراد شہیدجبکہ  11 افراد زخمی ہوگئےجبکہ عباسپور سیکٹر میں ایک خاتون زخمی ہوگئی،فائرنگ سے ورکنگ باؤ نڈ ر ی کے قریب واقع گاؤں جمال جنڈ میں ایک بھینس ہلاک جبکہ متعدد مویشی زخمی ہو گئے ،پاکستان رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ رک گیا،فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ  صبح11بجے تک جاری رہا، شیلنگ سے زخمیوں کو  اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، ورکنگ باؤنڈری سے 5 کلو میٹر  تک کے تعلیمی ادارے بند کردئے گئے۔

تازہ ترین