• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکے کارن ڈیز ثالثی ایوارڈ سے متعلق خبر چھپانے کا تاثر غلط ہے، ترجمان حکومت پاکستان

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ،اے پی پی) حکومت پاکستان کے ایک ترجمان نے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس میں پاکستان اورترکی کی کمپنی کارکے کارن ڈیزکے درمیان ثالثی ایوارڈ سے متعلق ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کی سماعت مارچ 2013ءاورمارچ 2016ءکے درمیان ہوئی اورایوارڈ کا اعلان 22 اگست 2017کو کیا گیا جس کی اطلاع انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس(آئی سی ایس آئی ڈی) کی ویب سائیٹ پر بھی دی گئی ہے۔

جمعرات کو یہاں جاری بیان میں ترجمان نے کہاہے کہ اس ایوارڈ کوطویل عرصہ تک چھپانے کا تاثر بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا کے بعض حصوں میں ایوارڈ سے متعلق رقم کی تفصیلات بھی درست نہیں۔حکومتی ترجمان نے کہاکہ حکومت بین الاقوامی ثالثی قوانین کے تحت قانونی معاونت سمیت اس ایوارڈ سے متعلق تمام پہلووں کا جائزہ لے رہی ہے ۔ 

تازہ ترین