• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک میں خلاف ضابطہ توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد( جنگ رپورٹر) نیشنل بینک  میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کے حوالے سے بینک یونین کی جانب سے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے ، نیشنل بینک یونین کے آرگنائزر عبدا لطیف قریشی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ بطور سربراہ بینک میں تقرریوں اور تعیناتیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے26ستمبر 2016 کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہےجس میں عدالت نے آئین وقانون کے مطابق تقرریوں کا حکم دیا تھا،مسول علیہ نے خلاف ضابطہ تقرریاں اور تعیناتیاں کیں جبکہ ریگولر پوسٹ پر کنٹریکٹ بنیادوں پر تعیناتیاں بھی کی ہیں، نیشنل بینک کے اعلیٰ عہدوں پر اپنے من پسند اور سفارشی لوگوں کو عارضی بنیادوں پر بھرتی کیا ہے اور انہوں نے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، گروپ چیفس، ونگز ہیڈ اور وائس پریزیڈنٹ سمیت اعلیٰ عہدوں پر اپنے من پسند لوگوں کو تعینات کیا ہے ، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلے سے انحراف کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔  

تازہ ترین