• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ نے اراکین صوبائی اسمبلی کو نیکٹا کی طرف سے واچ لسٹ میں شامل 65تنظیموں سے روابط سے روک دیا

لاہور (آصف محمود ) محکمہ داخلہ پنجاب نے اراکین صوبائی اسمبلی کو نیشنل کائونٹر ٹیررزم اتھارٹی نیکٹا کی طرف سے تحریک آزادی جموں و کشمیر سمیت کالعدم قرار دی جانے والی 65تنظیموں سے کسی قسم کے روابط یا تعلق رکھنے سے منع کر دیا ہے۔

جن تنظیموں سے تعلق روابط یا تعلق ختم کرنے کا کہا گیا ہے ان میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد، جیش محمد، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان (سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان)، خدام السلام (سابقہ جیش محمد)، اسلامی تحریک پاکستان (سابقہ تحریک جعفریہ پاکستان)، جمعیت الانصار، جماعت فرقان، حزب التحریر، خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ (سپلینٹر گروپ، جماعۃ الدعوۃ)، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار الاسلام، حاجی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوان اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہلسنت و الجماعت (سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان)، الحسنین فائونڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن تمانیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہلسنت و الجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، بلوچستان واجا لبریشن آرمی، بلوچ ریپبلکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمن، طارق جی دار گروپ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، اسلامک جہاد یونین، 313بریگیڈ، تحریک طالبان باجوڑ، امربالمعروف و نہی المنکر (حاجی نامدار گروپ)، بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد، یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جئے سندھ متحدہ محاذ، داعش، جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین اور تحریک آزادی جموں و کشمیر شامل ہیں۔

تحریک آزادی جموں وکشمیر کو 8جون 2017ء کو کالعدم تنظیموں میں شامل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ اراکین پنجاب اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی واچ لسٹ میں شامل تنظیموں غلامان صحابہ، معمار ٹرسٹ، جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن سے بھی کسی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھا جائے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے نتیجے میں کالعدم تنظیموں الاختر ٹرسٹ اور الرشید ٹرسٹ سے بھی روابط نہ رکھے جائیں۔

تازہ ترین