• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال اپنے رویے پر نادم، شوہر عامر کے والدین سے معافی مانگ لی

Todays Print

کراچی(نیوزڈیسک)فریال مخدوم نے اپنے غلط رویہ کا اعتراف کرتے ہوئے شوہر باکسر عامر کے والدین سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق باکسر عامر اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ 3مہینوں سے گردش کر رہی ہیں تاہم گزرتے وقت کے ساتھ فریال کا رویہ بھی تبدیل ہو رہا ہے،انہوں نے تمام اختلافات کو پیچھے چھوڑ کر ایک نئی شروعات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کیا۔

فریال نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے عامر کے والدین سے معافی مانگی اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے احساس ہو چکا ہے کہ میرا عامر کے والدین کے ساتھ رویہ درست نہیں تھا، عامر کے والدین خاندان کے بڑے ہیں، وہ محبت اور عزت کے اتنے ہی حقدار ہیں جتنے میرے والدین ہیں، اس لڑائی میں نقصان صرف میرا اور عامر کا ہوا ،میں نہیں چاہتی کے میری بیٹی اور آنے والا ننھا مہمان ایک ٹوٹے گھر میں رہیں‘۔ساتھ میں انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے برے وقت میں ساتھ دیا۔

تازہ ترین