• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکنٹا ئل ایکسچینج میں 5.176 بلین روپے کے سودے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈمیں 5.176 بلین روپے کے سودے ہوئےجن کی مجموعی تعداد 9,424 رہی۔ جبکہ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,987 کی سطح پر بند ہوا۔ پی ایم ای ایکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونےکے ہوئے جن کی مالیت 3,010 بلین روپے تھی۔

جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت1.263 بلین روپے، ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 517.471 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 265.263 ملین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 73.179 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 20.121 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 18.769 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 7.567 ملین روپے رہی۔

تازہ ترین