• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی نمائندوں اور افسران کی عدم توجہ، ضلع جنوبی میںسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گندگی کے ڈھیر

کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) کراچی  کے ڈسڑکٹ سائوتھ  جہاں تمام اہم سرکاری عمارتیں، تجارتی مراکز،شاپنگ سینٹرز،غیرملکی سفارتخانے اور سرکاری و پرائیویٹ اسپتالوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور روازانہ لاکھوں افراد اپنے روزگار و کاروباری معاملات کی انجام دہی کیلئے آتے ہیں عوامی نمائندوں اور افسران کی عدم توجہ کے باعث کئی مقامات پر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے خصوصا اولڈ سٹی ایریا اس وقت مسائل کی آماجگاہ بنا ہواہے،جہاں سیوریج کے گندے پانی نے علاقہ عوام کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے وہیں ٹوٹی سڑکیں اور گندگی کے ڈھیر بلدیاتی نمائندوں کا منہ چڑا رہے ہیں ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں،اوورٹائم، اور پیٹرول و ڈیزل کی مد میں کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود مطلوبہ نتائج نظر نہیں آرہے، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کیجانب سے صفائی ستھرائی کے معاملات سنھبالنے اور نئی مشینری کی آمد سے امید ہوچلی تھی کہ اب عوام بیماریوں سے پاک صاف ستھرا ماحول میں اپنی زندگی گزارسکین گے مگر افسران و ملازمین کی فوج  ظفرموج ہونے کے باوجود کوئی نمایاں بہتری نظرنہیںآرہی،نشترروڈ پر گارڈن سے لیکر کے ایم سی ورکشاپ ، مکی مسجد انکل سریا اسپتال سے چڑیا گھر کے مرکزی گیٹ تک سڑک کی حالت بہت خراب ہے یہاں پڑنے والے گڑہوں  کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں یہیں عوام کی حفاظت پر مامور محکمہ پولیس کےہیڈ کوارٹر کے سامنے صورتحال بھی کوئی مختلف نہیں مہینوں سے سڑک پرموجود گندا پانی اور گڑہوں پر گذرنے کے عوام بھی عادی ہوچکے ہیں اس کے علاوہ بادشاہی روڈ، شومارکیٹ، رامسوامی ،جوبلی کی اطراف کی گلیاں ہوں یا  غلام حسین قاسم روڈ، تھانہ نبی بخش، تھانہ گارڈن، صدیق وہاب رو ڈ پرکچرا اور غلاظت جابجا نظر آتی ہے، لیمارکیٹ اور لیاری کی بہار کالونی بھی اس صورتحال سے دوچار ہے کچھ علاقوں میں یقینا ترقیاتی کاموں کے ثمرات بھی نظر آتے ہیں مگر اکثریت اس سے محروم ہے۔

تازہ ترین