• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروقی عدل و انصاف کے نظام سے محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہے،شاہ عبدالحق

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہےکہ فاروق اعظم کے دورِ حکمرانی میں عدل و انصاف اور مساوات کی اعلیٰ مثالیں ملتی ہیں ، آج بھی فاروقی عدل و انصاف کو اپنا کر محرومیو ں اور نا انصا فی کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے میمن مسجد جوڑیا بازار میں یوم فاروق اعظم کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مسلم حکمران اسوۂ حسنہ اور خلفاء راشدین کی سیرت سے ناواقفیت کی وجہ سے نا کامیوں سے دو چا ر ہیں ، اہل اقتدار کو چا ئیے کہ وہ عدل و مساوات پر مبنی مثا لی امو ر مملکت کا فر یضہ انجام دینے والے خلفاء راشد ین کی سیر ت کا مطا لعہ کریں جنہوں نے وقت کی سپر پاور کہلانے والی قوت قیصر و کسر یٰ کو شکست سے دوچار کیا ۔ دریں اثنا شہر کے مختلف مقامات پر یوم فاروق اعظم کے اجتماعات منعقد ہو ئے جن سے مولانا خلیل الرحمان چشتی،عبد الحفیظ معارفی،مولانا الطاف قادری، مولانا ناصر خان ترابی، فخر الحسن شاہ ، مولانا عاشق سعیدی ، عبد القادر شیرازی و دیگر نے خطاب کیا۔

تازہ ترین