• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوؤں کے باوجود قدم گاہ سمیت بیشتر علاقوں میں صفائی ستھرائی نہ ہوسکی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) عشرہ محرم الحرام شروع ہونے کے باوجود قدم گاہ مولا علی سمیت بیشتر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات نہ کیے جاسکے۔ ضلع انتظامیہ سمیت واسا اور بلدیہ افسران کے دعووں کے باوجود قدم گاہ مولا علی کے سامنے سڑک پر سیوریج کا پانی جمع ہے جبکہ صفائی کی صورتحال بھی ناقص ہے، علاوہ ازیں ٹنڈو ولی محمد، سخی پیر کالونی، کھوکھر محلہ، ٹنڈو آغا، نسیم نگر، لطیف آباد نمبر 3,5,9، فقیر کا پڑ و دیگر علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی اور روشنی کے لئے کوئی مکمل انتظامات نہیں کیے گئے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عمل بھی جاری ہے، اہل تشیع رہنماؤں زوار عبدالستار درس و دیگر نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر 24 گھنٹے میں انتظامات مکمل نہیں کیے گئے تو ماتمی جلوسوں کے دوران دھرنے دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین