• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، سرحدی محافظوں نے روہنگیا مہاجرین کیلئے استعمال ہونے والی کشتیوں کو جلانا شروع کردیا

کراچی (عاطف خان) بنگلہ دیشی سرحدی محافطوں نے برما سے روہنگیا مسلمان مہاجرین کی آمد میں استعمال ہونی والی کشتیوں کو  جلانا شروع کردیا، اس اقدام کا مقصد روہنگیا مہاجرین کی آمد کو روکنا ہے، یہ بات انسانی حقوق کے گروپس کے مطابق جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں کشتیوں کے مالکان نے روہنگیا مہاجرین کو سرحد پار لانے سے معنی خیز رقم بٹوری تاہم اب بنگلہ دیشی سرحدی محافظوں نے اس عمل کو روکنے کے لئے ان کی کشتیوں کو جلانا شروع کردیا ہے۔

ٹیلی گراف کے مطابق انہوں نے میانمار کی سرحد کے قریب شاہ پوری ساحل پر کئی جلی ہوئی کشتیاں دیکھیں۔ بنگلہ دیشی ہیومین رائٹس گروپ کے ایک رکن عاشق الرحمٰن نے بتایا کہ مقامی رہائشیوں نے انہیں بتایا کہ روہنگیا مہاجرین کو لانے والی کشتیوں کو پکڑے جانے پر سزا کے طور پر جلایا گیا، سرحدی کنٹرول کے لئے اسے ضروری قرار دیا جارہا ہے۔

 بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اعلان کیا تھا کہ میانمار آنے والے روہنگیا مہاجرین کو خوش آمدید کہیں گے تاہم شاہ پوری میں سرحدی محافظوں کا کہنا ہے کہ انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مہاجرین کو ملک میں نہ آنے دیں جبکہ ماہی گیری کے لئے استعمال ہونے والی کشتیوں کے زریعے مسافروں کو لانا غیر قانونی ہے۔

تازہ ترین