• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمی مسلمانوں کے لئے فوری عملی اقدامات کی ضرورت ہے

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) برما میں روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں جب ان کی ذاتی دلچسپی کے معاملات میں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہو تو انسانی حقوق کی پامالی کا رونا شروع کر دیتی ہیں، اب جس تیزی اور موثر طریقے سے روہنگیا میں مسلمانوں کی مذہب کے نام پر نسل کشی ہو رہی ہے، سست روی سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مانچسٹر کے سالیسٹرز مظہر اسلم، منصور احمد، نصرت چوہدری نے برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر رکھی گئی ایک تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برما پر اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں اور بے گھر افراد کی امداد کے لئے اقوام متحدہ اور رفاعی تنظیموں کو ہنگامی بنیادوں پر تارکین کی مدد کرکے ان کے مستقل کا فیصلہ کیا جائے، ہم برطانیہ بھر میں بسنے والے دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں روہنگیا کے مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر سالیسٹرز مشتاق آفریدی، محمد جنید ماجد کے علاوہ میاں نثار احمد، ابرار اسلم چوہدری و دیگر افراد بھی موجود تھے۔

تازہ ترین