• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شماریات ڈویژن سے مذاکرات بے نتیجہ ختم،مردم شماری پر سندھ کے تحفظات برقرار

Todays Print

 اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )چھٹی مردم شماری کے عبوری نتائج پر سندھ کے تحفظات برقرار ہیں ، شماریات ڈویژن  اور سندھ کی تکنیکی ٹیم کے مذاکرات بے نتیجہ رہے ، سندھ کے صوبائی وزیر قانون ضیاالحسن نے کہا ہے کہ لاہور کی آبادی کراچی سے زیادہ بڑھی جس پر سندھ کو تحفظات ہیں ، تحفظات دورنہ کیے گئے تواحتجاج کریں گے، وہ سندھ کی مردم شماری سےمتعلق تکنیکی ٹیم اورچیف شماریات  کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، ضیاالحسن نے کہا ہے کہ ادراہ شماریات نےمردم شماری کے عبوری نتائج بریفنگ دی ہم نے آر ای این ٹو فارم کی فراہمی کی درخوا ست کی ہے ،فارم فراہم ہونے پر رینڈم چیک ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اعداد وشمار کو اکھٹا کرنے کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں لیکن نتائج مرتب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو شامل نہیں کیا گیا ، ادارہ شماریات کے حکام نے ایک ہفتے میں آر ای این فارم کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔  

تازہ ترین