• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن :قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ، 3افراد جاں بحق

پڈعیدن (رپورٹ :غلام حیدر آکاش ) نوشہرو فیروز کے قریب قومی شاہراہ پر بائی پاس کے مقام پر آئل ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم سے آگ لگ گئی تین افراد جاںبحق ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق بائی پاس نوشہروفیروز کے قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے حادثہ کی اطلاع پر پولیس بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فایر برگیڈز طلب کرلی گئیں ،قومی شاہراہ کو بند کرکے لاشوں اور زخمی کو نکالا اور لوگوں کو دور کردیا گیا ۔ بتایا جاتاہے ٹرالر کراچی سے پنجاب اور آئل ٹینکر پنجاب سے کراچی جارہا تھا کہ کے حادثہ کا شکار ہوگئے۔آخری اطلاعات گاڑیوں میں آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔

تازہ ترین