• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب اور فیس بک پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنیوالے دو بلاگرزکیخلاف مقدمہ درج کرکے نام ای سی ایل میں شامل

 اسلام آباد(نمائندہ جنگ) یوٹیوب اور فیس بک کے ذریعے گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والے دو بلاگرزکیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں ، درخواست گزار شعیب صفدر نے جمعہ کے روزاسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے علم ہوا ہے کہ محمد ابراہیم قادری نامی شخص یوٹیوب اور فیس بک پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کر رہا ہے، ایک کرسچئن بھی یوٹیوب پر اپنے چینل کے ذریعے توہین رسالت کا مرتکب ہو رہا ہے، گستاخی کرنے والوں نے اپنے اس اقدام سے مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، دونوں اشخاص کے ویب ایڈریسز اور انٹرنیٹ پر فراہم کیے گئے موبائل فون نمبرز بھی درخواست میں شامل کیے گئے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق اس نے ایف آئی اے کو معلومات فراہم کی ہیں لیکن اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،ان کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں اور گستاخانہ چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا جائے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈی جی ایف آئی اے، پی ٹی اے، آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین