• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کاخارجہ ،دفاع ،قومی سلامتی کے امورپرناقص حکومتی پالیسی پراظہارمایوسی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی سطح اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہعمل پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا ،خارجہ ،دفاع ،قومی سلامتی کے امورپرناقص حکومتی پالیسی پراظہارمایوسی بھی کیا گیا، شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسزپر کارروائی اور دیگر امور کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین اور وزیر اعلی پختو نخوا پرویز خٹک نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف دائر نیب ریفرنسز پر اب تک کی کارروائی کا خصوصی جائزہ لیا گیا جبکہ نواز شریف اور بچوں کی جانب سے احتساب عدالت میں پیشی سے اجتناب کے فیصلے،حکومتی جماعت میں تقسیم اور مستقبل کے امکا نا ت پر بات چیت کی گئی ،اجلاس میں وزیر خارجہ کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف ریاستی پالیسی کے برعکس بیان اور وزیر اعظم کی توثیق پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ خارجہ، دفاع اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر ناقص اور مبہم حکومتی پالیسی پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ،جبکہ سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کی تحسین ،رکنیت سازی مہم اور عوامی رابطہ مہم کے مختلف پہلوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

تازہ ترین