• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات کی تبدیلی کیلئے نوجوان موثر کردار ادا کرسکتے ہیں، حافظ نعیم

کراچی؍ (اسٹاف ر پو ر ٹر ) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہے ،  حالات کی تبدیلی کیلئے نوجوان موثر کردار ادا کرسکتے ہیں،نوجوانوں کی طاقت کے ذریعے ملک میں تبدیلی لائیں گے، منبر ومحراب کی قوت کے ذریعے لوگوں کو رہنمائی فراہم کی جائے، سیکولر اور لادینی قوتیں چاروں طرف سے حملہ آور ہیں، امریکا کھلا دشمن ہے اور جھوٹ کی بنیاد پر ہم پر حملہ آور ہونا چاہتا ہے، جب تک ملک میں متبادل اور دیانت دار قیادت نہیں آئے گی۔ ہمارے حالات تبدیل نہیں ہوسکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چرم قربانی مہم میں حصہ لینے والے جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے کارکنان کے اعزاز میں دیئے جانے والے  استقبالیہ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر عبد الجمیل خان، سیکریٹری مرزا فرحان بیگ اور جامع مسجد رحمت کے خطیب وامام مولانا سید عبد الواسع نے بھی خطاب کیا، حافظ نعیم الرحمن نے  مزید کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے اور ہم اس ملک میں قرآن وسنت کا نظام چاہتے ہیں۔ قیام پاکستان کو 70 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ ہم نے سچائی اور دیانت دار لوگوں کا ساتھ نہیں دیا۔ جس کے نتیجے میں جتنا بڑا ڈاکو اقتدار میں آیا اتنے بڑے پیمانے پر ملک میں لوٹ مار ہوئی، انہوں نے کہا کہ آج کراچی مسائلستان بن چکا ہے۔
تازہ ترین