• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی جامعات کی سینڈیکیٹ میں وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندگی ختم

کراچی(سید محمد عسکری) سندھ کی جامعات میں وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کردار ختم کردیا گیا ہے جس کے تحت وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے بھر کی جامعات کی  سینڈیکٹ میں وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندگی ختم  کردی ہے اور اس کی جگہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندگی کی منظوری دیدی ہے جسکے مطابق اب سینڈیکٹ اور دیگر باڈیز کے اجلاسوں میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نمائندہ بطور رکن سینڈیکٹ اجلاس میں شریک ہو گا۔

ڈپٹی سیکرٹری بورڈ و جامعات محمد شفیع کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اجلاس میں پہلے اس کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد اس کی سمری منظوری کیلئے بھیجی گئی۔

واضح رہے کہ سندھ کی جامعات کی سینڈیکٹ میں ہمیشہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نامزدگی رہی ہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سندھ نے اس بارے میں سخت موقف اپنایا اور صوبے بھر کی جامعات کی سینڈیکٹ میں وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندگی ختم کر دی۔

اب سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین یا اس کا مقرر کردہ نمائندہ سندھ کی جامعات کی سینڈیکیٹ کے اجلاس میں شریک ہوگا۔

تازہ ترین