• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہلال احمر سوسائٹی کے عہدیداروں کا انتخاب،شہناز حامد چیئرپرسن منتخب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ اور سندھ ہلال احمر سوسائٹی کے صدر محمد زبیر کی سربراہی میں سوسائٹی کا سہ سالہ جنرل اجلاس گورنر ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اگلے تین سال کی مدت کیلئے مسز شہناز حامد کو سوسائٹی کا چیئر پرسن جبکہ سردار یٰسین ملک کو نائب صدر منتخب کیا گیا جبکہ ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، سیما عادل، ڈاکٹر زبیر مرزا، سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کو منیجنگ کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر مدت مقرر کرنے والی چیئرپرسن مسز فرزانہ نائیک اور ان کی زیر قیادت کام کرنے والی مینجمنٹ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3سال کے دوران ہلال احمر سوسائٹی سندھ نے محدود وسائل کے باوجود نمایاں کام کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب دیگر قدرتی آفات اور حادثات کے دوران ہلال احمر کی خدمات نمایاں رہی ہیں۔ انہوں نے سوسائٹی کی جانب سے اسکول سیفٹی پروگرام کا آغاز وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ طالبعلموں اور اساتذہ کو کسی حادثہ یا دہشتگردی کے واقعہ کی صورت میں اپنے تحفظ کے اقدامات سے آگاہ کرنا ایک زبردست کاوش ہے جس کیلئے ناروے کی ریڈ کراس کا تعاون بہت خوش آئند ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہلال احمر کراچی کے علاوہ صوبہ کے دیگر 16اضلاع میں کام کررہی ہے جبکہ اسکے دائرہ کار کو پورے صوبہ تک بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ بھر کے عوام اس کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

تازہ ترین