• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹے الزامات لگا کر مستعفی ہونے کیلئے مجبور کیا گیا، آڈیٹر جنرل ویٹی کن

ویٹی کن سٹی (رائٹرز) رواں برس جون میں اپنے عہدے سے اچانک مستعفی ہونے والے ویٹی کن کے فرسٹ آڈیٹر جنرل نے بالآخر خاموشی توڑ دی، ان کا کہنا ہے کہ انہیں غیر قانونی سرگرمی کے بارے میں انکشاف کرنے کے بعد الزامات لگا کر مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا۔

روم میں اپنے وکلاء کے دفتر سے میڈیا آرگنائزیشن سے گفتگو کرتے ہوئے لیبرو میلونے کا کہنا تھا کہ ویٹی کن کے چند افراد پوپ فرانسس کی جانب سے معاشی اصلاحات کی رفتار کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ معاہدوں کے تحت ان غیر قانونی سرگرمیوں کی تفصیلات نہیں بتاسکتے جس کے بارے میں انہوں نے انکشاف کیا تھا۔ 

تازہ ترین