• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، آرمی چیف

Todays Print

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ماد وطن کی حفاظت کا حلف لے رکھا ہے جس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ دشمنوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں، قربانیاں دے رہے ہیں اوردیتے رہیں گے۔

تازہ ترین