• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی سازش کی خبر جھوٹی قرار

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر حملے کی سازش کی خبر جھوٹی نکلی ، بنگلہ دیشی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد پر قاتلانہ حملے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ان کے مطابق اس حوالے سے مقامی اور عالمی میڈیا میں شائع ہونےو الی خبریں بے بنیاد ہیں ، میانمار کے ایک میگزین نے دعویٰ کیا تھا کہ بنگلہ دیشی حکام نے حسینہ واجد کی سیکورٹی میں شامل کئی افراد کو اگست میں گرفتار کیا تھا جو شدت پسندوں کے ساتھ مل کر انہیں قتل کرنا چاہتے تھے ، اس کے بعد بھارتی اخبارات نے بھی اس خبر کو شائع کیا ۔

تازہ ترین