• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد:جسقم کےرہنماامتیازمیرانی کی رہائشگاہ پرچھاپہ،والداوربھائی گرفتار

حیدرآباد( بیورو رپورٹ)قاسم آبادپولیس نے جسقم آریسر گرو پ کے ضلعی رہنما امتیاز میرانی کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارکر ان کے والد اور بڑے بھائی کوگرفتار کرلیا۔

اہل خانہ کاکہناہے کہ امتیاز میرانی سی پیک منصوبے بلوچستان میں ملازمت کررہے ہیں اور پولیس اعتراف کررہی ہے کہ امتیاز میرانی کی گزشتہ کئی ماہ سے کوئی سیاسی سرگرمیاں نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق قاسم آباد تھانے کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے بھاری نفری کے ہمراہ امتیاز میرانی کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کے 88سالہ والدمحمد موسیٰ میرانی اور بڑے بھائی غلام قادر میرانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

امتیاز میرانی کے اہل خانہ کاکہناہے کہ پولیس کی جانب سے بغیر کسی کورٹ آرڈر کے گھر پر چھاپہ مارکراہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا‘گھر میں توڑ پھوڑ کی اور2 افراد کو گرفتار کرکے لے گئے ۔پولیس آفیسرکا کہناتھاکہ امتیاز میرانی کی گرفتاری تک حراست میں لئے گئے دو افرار کو رہانہیں کیاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ امتیازمیرانی انگلش میں ماسٹر ڈگری ہولڈر ہے اور سی پیک منصوبے بلوچستان میں ملازمت کررہے ہیں جن کی گزشتہ کئی ماہ سے کوئی سیاسی گرمی نہیں ہے جس کا اعتراف متعلقہ تھانے کے پولیس آفیسر بھی کررہے ہیں۔ جنگ کے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او منظور احمد جمالی کا کہنا تھا کہ محمد موسیٰ نسیم نگر تھانے میں کرائم نمبر47/2015میں پولیس کو مطلوب تھے جن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

تازہ ترین