• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھرا مار کو پکڑنے میں پولیس ناکام، ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ سےجواب طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی چھرا مارچھلاواکوپکڑنےمیں ناکامی کے خلاف دائردرخواست پر محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی ایسٹ سے جواب طلب کرتےہوئے آئندہ تاریخ تک سماعت ملتوی کردی،سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کی چھرا مارچھلاواکوپکڑنےمیں ناکامی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں درخواست گزارکا کہنا تھا کہ پولیس ابھی تک چھرا مارچھلاواکوپکڑنہیں سکی اورعوام میں خوف ہراس پایا جارہا ہے، عدالت نے درخواست گزار کی درخواست قابل سماعت ہونےسے متعلق دلائل دینے کاحکم دیا، جبکہ محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی ایسٹ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتےہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین