• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آبی قحط کا شکار دنیا کے 180ممالک کی فہرست میں 36ویں نمبر پر ہے اور بہت تیزی سے پانی کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ یہاں زراعت کے ساتھ ساتھ گھریلو اور صنعتی استعمال کے لئے موجود پانی بھی تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ اس قحط سے بچنے کا بہترین طریقہ پانی کو محفوظ بنانا اور اسے درست طریقے سے استعمال کرنا ہے مگر آگاہی نہ ہونے کے سبب جہاں ایک طرف پانی کا بلاضرورت و بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے وہیں پر صاف پانی کو ناقابل استعمال بنانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی۔ پانی کو صاف بنانے کے اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے نیز انتظامیہ کو صنعتکاروں کے ساتھ مل کر تمام صنعتوں اور فیکٹریوں میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب یقینی بنانی چاہئے تاکہ آلودہ صنعتی پانی پینے کے صاف پانی میں شامل نہ ہو سکے۔
(علی طلحہٰ)
(ali_talha@gmail.com)

تازہ ترین