• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام مہذب معاشروں میں مزدوروں کے لئے حفاظتی اقدامات موجود ہیں۔ لیکن ترقی پذیر ممالک اکیسویں صدی میں بھی بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے نابلد ہیں۔ وطن عزیز میں بھی ورکرز کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کا فقدان ہے۔ مثال کے طور پر سٹون کرشنگ اور گرائنڈنگ کی صنعت سے وابستہ کارکنان پیشہ وارانہ مہلک بیماری سیلیکوسز میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اس کی اہم علامات میں سانس کا پھولنا، کھانسی اور تھکن وغیرہ کا احساس شامل ہے۔ صورتحال کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے اس مظلوم اور پسے ہوئے طبقہ پر خصوصی توجہ دی جائے اور جہاں بھی ضروری ہے، وہاں حفظان صحت کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔ حکومت کو چاہئے کہ غیر ہنر مند مزدوروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کرے ۔
(مدیحہ عمران)
(madiha.imran@gmail.com)

تازہ ترین