• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ120کا دورہ،مریم نواز پارٹی دھڑے بندی پر ناراض

 لاہور(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحب زادی مریم نوازنے حلقہ 120کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی کامیابی کے بعد گزشتہ روز پہلی بار اس حلقے کا دورہ کیااور مزنگ میں واقع( ن )لیگ کے مرکزی دفتر پہنچیں۔مریم نواز نے کہا کہ حلقہ120کا دورہ،مریم نواز پارٹی دھڑے بندی پر ناراض ہوگئیں،انہوں نے کہا کہ آپس کی چپقلش ختم کرکے پارٹی کو مضبوط کریں ،نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا،مزنگ آمد کے موقع پر لیگی کارکنان نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کیا، بعد ازاں انہوں نے لاہور کی مختلف یونین کونسل کے چیئرمینوں سے ملاقات کیں اور ان سے علاقے کے مسائل دریافت کئے ۔مریم نواز نے اسلام پورہ حلقے کے مایوس کن نتائج پر ناراضی کا اظہار کیا۔، اس موقع انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ لڑائی جھگڑوں سے پارٹی کو نقصان ہوگا،آپس کی چپقلش کو ختم کرکے پارٹی کو مضبوط کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ این اے 120 کے عوام نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی ترجمان جماعت ہے اوراپنی کارکردگی کی بنا پر مسلم لیگ نون 2018ء کا الیکشن بھی جیتے گی۔انہوں نے کارکنوں کے مسائل بھی دریافت کئے۔انہوں نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی ، اس موقع پر انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ 
تازہ ترین