• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز جمیل کو خیبر بینک کا قائم مقام ایم ڈی تعینات کر نے کافیصلہ

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا حکومت نے محمد شہباز جمیل کو بینک آف خیبر کا قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ خزانہ جلد ان کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کریگا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صوبائی حکومت نے ان کی تعیناتی سے متعلق سٹیٹ بینک کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔محکمہ خزانہ نے بینک آف خیبر سے سینئر ترین آفیسرز کی فہرست طلب کی تھی جس میں شہباز جمیل کو جونئیرہونےکے باوجود سر فہرست رکھا گیا سنیارٹی لسٹ کے مطابق شبیر احمد شیخ پہلے محمد یاسین چوہدری دوسرے ‘ مسعود واحد تیسرے اور محمد عاطف حنیف چوتھے نمبر پر تھے ، محمد شہباز جمیل 13 دسمبر 2016 ء کو بینک میں براہ راست ایگزیکٹیو وائس پریز یڈ نٹ بھرتی ہوئے ،سنیارٹی میں ای وی پی کی پوسٹ پر اگست 20016 ء سے ظاہر کیا گیا ہے ‘ بینک کے سینئر ترین ای وی پی شبیر احمد شیخ کو سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ظاہر کیا گیا ہے حالانکہ وہ 2 جولائی 1992ء کو بینک میں بھرتی ہوئے اور یکم جنوری 2013 ء کو ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر تعینات ہوئے ‘ بینک کے دوسرے سینئر ترین افسر محمد یاسین چوہدری کو سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا حالانکہ وہ 9 فروری 2004 ء کو بھرتی ہوئے اور یکم جنوری 2013 ء کو ای وی پی کے عہدے پر تعینات ہوئے‘ سنیارٹی لسٹ میں ایک اور سینئر افسر کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا تھا حالانکہ مذکورہ افسر محمد عاطف 16 نومبر 2015ء کو بھرتی ہوئے تھے۔
تازہ ترین