• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام چلے گا ،کچھ ڈی ریل نہیں ہورہا،خواجہ سعد رفیق

لاہور (نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس متوازن تھی ،ہمیں کسی بات کو متنازع نہیں بنانا چاہیے،ہم مل جل کر کام کرتے رہیں گے، نظام چلے گا ،کچھ ڈی ریل نہیں ہورہا، پاکستان کو 2018میں عام انتخابات دیں گے جس میں لوگ اپنا فیصلہ دیں گے۔ گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ جھگڑا ہو مگر ایسا نہیں ہوگا اور ہم مل جل کر کام کرتے رہیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس متوازن تھی کسی بات کو متازعہ نہیں بنانا چاہیے، نظام چلے گا کچھ ڈی ریل نہیں ہورہا، پاکستان کو 2018 میں عام انتخابات دیں گے جس میں لوگ اپنا فیصلہ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ دھرنے ،نفرت الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست نے بہت نقصان پہنچایا ہے پاکستان میں سیاست کو صاف ہونا چاہئے، الزام تراشی اور جھوٹ کا کلچر ختم ہونا چاہئے ،ہر دفعہ یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کام کریں تو کہیں الزام نہ لگ جائے انہوں نے کہاکہ اگر اب بھی ہم ایک دوسرے کو خراب کرنا ،الزام لگانا اور جھوٹ بولنا چھوڑ دیں تو کام چل پڑے گا ۔
تازہ ترین