• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال کاغذات پرمبنی451.8 ملین ٹرانزیکشنز کی گئیں،اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2016-017ءکے دوران چیکوں، پے آرڈرز، ڈیمانڈ ڈرافٹس اور ٹیلی گرافک فنڈز ٹرانسفر وغیرہ سمیت کاغذی کارروائی کے تحت 451.8 ملین ٹرانزیکشنز کی گئیں جس سے 139.6 کھرب روپے کا لین دین ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ ”پے منٹ اسٹیٹمنٹ ریویو 17-2016“ کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان ڈیجیٹل پے منٹس کے ذریعے کم کم ٹرانزیکشنز کرتا ہے اور زیادہ تر کاروباری افراد ادائیگیوں اور رقوم کی وصولی کیلئے کاغذات پر مبنی چیکس، پے آرڈرز، ڈیمانڈ ڈرافٹس، ٹیلی گرافک ٹرانسفر اور ڈیوڈنڈ وارنٹس وغیرہ پر انحصار کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کاغذات پر مبنی بینک ٹرانزیکشنز کی شرح میں 3.8 فیصد کا اضافہ جبکہ ان کی مالیت میں 4.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایس بی پی کے مطابق گزشتہ مالی سال میں کاغذات پر مبنی انسٹرومنٹس کے ذریعے بینکوں میں 11.3 کھرب روپے جمع کرائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل پے منٹس کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
تازہ ترین