• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی سطح پر معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق اور تمام آزادیوں کی روح سمجھا جاتا ہے۔ لہٰذا حال ہی میں اس کا عالمی دن منایا گیا۔ جس کا مقصد جمہوریت کو مضبوط کرنا تھا۔ بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے آئین کی شق 19-A اس پر مہر ثبت ہے، تاہم بہت سے معاملات میں عوام کو اس بنیادی حق سے محروم رکھا گیا جو کہ جمہوری اصولوں کے خلاف ہے نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ ’’تعلیم یافتہ، روشن خیال اور باخبر افراد ہی جمہوریت مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘‘۔ مشہور امریکی صدر ایف ۔ڈی روز ویلٹ نے کہا تھا کہ ’’جمہوریت اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک انتخاب کرنے والے لوگ فہم و فراست رکھنے والے نہ ہوں‘‘ لہٰذا جمہوریت کا حقیقی تحفظ تعلیم میں مضمر ہے۔
(عمران جلیل)
(imran.jalil@yahoo.com)

تازہ ترین